Live Updates

بانڈی پورہ میں آتشزدگی،20دکانیں،5 رہائشی مکانات جل کر خاکستر

پیر 19 مئی 2025 14:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل کے مرکزی بازار میں آگ لگنے سے 20دکانیں اور 5 رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آگ لگنے کے فورا ًبعد سنبل اور نائدکھائی کے فائر ٹینڈرز نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم آگ تیزی سے پھیلتی گئی اورمتعدد کانوں اورمکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات