لیسکو حکام کی کریم پارک فیروز پور روڈ کے علاقے میں کارروائی، 2بجلی چورگرفتار

پیر 19 مئی 2025 14:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) لیسکو حکام نے کریم پارک فیروز پور روڈ کے علاقے میں کارروائی کے دوران 2بجلی چوروں کوگرفتار کر لیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران ایکسیئن کوٹ لکھپت امجد ناگرہ کی سربراہی میں ایس ڈی او حمزہ ٹائون نے علاقے میں چیکنگ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران کریم پارک فیروز پور روڈپر واقع پلازے میں بجلی کی چوری پکڑی گئی، ملزمان لیسکو کی ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، چوری کی بجلی آٹا چکی، میڈیکل سٹور اور تین گھروں کو سپلائی کی جارہی تھی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ لیسکو حکام کی جانب سے ملزمان کو ڈٹیکشن بل چارج کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ لیسکو کے افسران و ملازمین بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دبائو قبول نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :