نوشہرہ ورکاں، کڑیال روڈ نئی آبادی میں جواں سالہ دو بہنوں کا گھر کے اندر قتل، پولیس مصروف تفتیش

پیر 19 مئی 2025 15:04

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) نوشہرہ ورکاں کڑیال روڈ پر واقع نئی آبادی میں گھر کے اندر دو جواں سال بہنوں 23 سالہ تانیہ اور 18سالہ عائشہ ذوالفقار کے قتل کی پرسرار واردات ہوئی،بتایا گیا ہے کہ زوالفقار احمد بنک سے بارہ لاکھ روپے نکلوا کر گھرلایا اور اپنی اہلیہ کے ساتھ سودا سلف خریدنے بازار گیا جبکہ گھر میں انکی دونوں بیٹیاں موجود تھیں۔

نامعلوم افراد نے گھر کا دروازے پر دستک دی اور مبینہ طور پر گھر میں داخل ہو کر دونوں بہنوں کو پسٹل کے فائر مار کر قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران بازار آئے والد ذوالفقار نے بیٹیوں سے فون پر ضروری بات کرنا چاہی تو فون رابطہ نہ ہونے ہی گھر پہنچا تو دونوں بیٹیاں ایک کمرے میں خون سے لٹ پٹ مردہ حالت میں پڑی تھیں۔ واقعہ کی اطلاع پا کر ایس پی صدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ اور فرانک لیبارٹری کا عملہ ڈی ایس پی سرکل ریحان ضیاء اور ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے۔

انہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے ۔ دو جواں سالہ بہنوں جو کہ طالبات ہیں کے دوہرے قتل کی واردات کی یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور عوام مرد خواتین کی بھاری تعداد موقع پر جمع ہو گئی ، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔\378