
ساہیوال کول پاور پلانٹ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں تاریخی کردار کا حامل منصوبہ
پیر 19 مئی 2025 15:54
(جاری ہے)
لوڈشیڈنگ صرف پریشانی نہیں بلکہ بحران کی شکل اختیار کر چکی تھی ۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کارخانے بند، کولڈ سٹوریج ناکام، طالب علم موم بتیوں کی روشنی میں پڑھنے اور ہسپتال بغیر بجلی کے کام کرنے پر مجبور تھے۔
معیشت سست روی کا شکار ہوئی اور روزگار کے مواقع کم ہو رہے تھے ۔ساہیوال کول پاور پلانٹ نے یہ صورتحال بدل دی۔ اس نے 1,320 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی، جو تقریباً 25 لاکھ گھروں کو روشن کرنے کے لئے کافی ہے۔ دو سپر کریٹیکل سٹیم ٹربائن یونٹس، ہر ایک 660 میگا واٹ کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ، جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جو زیادہ دبائو اور درجہ حرارت پر کام کرتے ہیں جس سے فی یونٹ بجلی کی پیداوار میں کاربن کے اخراج میں کمی آتی ہے۔پلانٹ کو بندرگاہ قاسم سے کوئلہ لانے کے لئے ایک مخصوص ریلوے لائن سے جوڑا گیا ہے، جو نقل و حمل کو موثر اور ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ بناتی ہے۔ بند کنویئرز، ڈسٹ سپریشن یونٹس اور جدید مانیٹرنگ سسٹمز اس عمل کو صاف اور موثر رکھتے ہیں۔ کلوزڈ لوپ کولنگ سسٹمز تھرمل آلودگی کو کم کرتے ہیں، جبکہ زیرو لیکوئڈ ڈسچارج (زیڈ ایل ڈی) سسٹم اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کوئی بھی فضلہ پانی ماحول میں نہ جائے۔ساہیوال پلانٹ جدید انضمام، مہارت سے تیار کردہ انجینئرنگ اور پائیدار ڈیزائن کی عکاسی کرتا ہے۔ پانی کے استعمال کے حوالے سے، ساہیوال جدید بند کولنگ سسٹمز استعمال کرتا ہے جو فی یونٹ بجلی پیداوار میں پانی کے استعمال کو نمایاں طور پر کم کرتے ہیں۔ زیڈ ایل ڈی فریم ورک کے تحت تمام فضلہ پانی کو پلانٹ کے اندر صاف کر کے دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے تاکہ آس پاس کے پانی کے ذرائع آلودگی سے محفوظ رہیں۔ساہیوال منصوبے کے تعمیر کاروں نے سماجی ترقی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ ان کی وابستگی محض ضابطوں تک محدود نہیں بلکہ ایک سنجیدہ عزم کی عکاسی ہے۔ جب دنیا کی توانائی کا سفر قابل تجدید ذرائع کی طرف بڑھ رہا ہے، ساہیوال جیسے منصوبے یاد دہانی کراتے ہیں کہ عبوری حل بھی ہوشیار، ذمہ دار، اور جامع ہونے چاہئیں۔ ساہیوال نے نہ صرف گھروں کو روشن کیا بلکہ صنعتوں کو زندہ کیا، روزگار بحال کیا اور یہ ثابت کیا کہ روایتی توانائی بھی پائیدار ترقی کی طاقت بن سکتی ہے ، بشرطیکہ اسے شعور اور دانشمندی سے استعمال کیا جائے۔
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی تمام معاشی پالیسیاںآئی ایم ایف کے پروگرام کی محتاج ہیں : جاوید قصوری
-
14سالہ ذہنی معذور بچی کیساتھ گینگ ریپ، ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار
-
ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلانے پر3 ہزار ، 248 یوٹیوب چینلزبند
-
کے الیکٹرک کی یٹ دھرمی کا فوری نوٹس لیا جائے، مفتی عدنان
-
سٹیٹ بینک کی ریگولیٹری سینڈ باکس کیلئے ہدایات جاری
-
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاق کا دوسرے صوبوں میں منصوبے بنانے کیلیے سندھ حکومت پراعتماد
-
نوازشریف کی شریف میڈیکل سٹی آمد ، دانتوں کا معائنہ کروایا
-
گورنرسے تحصیل بار ایسوسی ایشن کبل کے نمائندہ وفد کی ملاقات
-
سردار اویس احمد خان لغاری کا نیٹ میٹرنگ کیلئے نئی درخواستوں کے طریقہ کار کو آسان اور صارف دوست بنانے پر زور
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
ریاستی اداروں کیخلاف پوسٹ کا معاملہ‘ صنم جاوید کی درخواست ضمانت مسترد
-
احسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ آج نہ سنایا جاسکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.