ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

پیر 19 مئی 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے کرکٹ میں باصلاحیت لوگوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے ، صرف تین ٹرائلز میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا ہے ۔ وہ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کر دیا گیا، وجوہات سامنے نہیں آئیں ۔

(جاری ہے)

اس پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے صوبائی سطح کے سٹرکچر میں تبدیلی کی ہے تا کہ نوجوان زیادہ سے زیادہ حصہ لیں ، پہلے ڈومیسٹک سطح پر پانچ ٹیمیں تھیں ،اب ریجنز بنانے کے بعد 18 ٹیمیں ہیں ۔ انڈر 16 سے 19 تک 80ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔عالیہ کامران کے ضمنی سوال میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں باصلاحیت نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع مل رہا ہے ۔ گزشتہ تین سالوں میں صوبائی ،ضلعی سطح پر کرکٹ کے حوالے سے سرگرمیوں کا انعقاد ہوا۔