-اقوام بنوں مشران کی کال پر بنوں شہر اور ملحقہ علاقوں میںکامیاب ہڑتال اور پیہ جام رہا

پیر 19 مئی 2025 20:05

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء) اقوام بنوں مشران کی کال پر بنوں شہر اور ملحقہ علاقوں میںکامیاب ہڑتال اور پیہ جام رہا ،مشران کی پلان اے کی حکمت عملی مکمل طور پر کامیاب رہی بنوں کو داخلی اور خارجی راستوں سے بندش سمیت شہر کو چھ مختلف مقامات پر ٹینٹ لکاگر بند کرکے علاقائی مشران نے دھرنے دیئے جسکی وجہ سے شہر کی شہر کی سڑکیں سنسان رہی جبکہ میں سبزی اور میوہ منڈیوں کی مکمل تالہ بندی کی گئی تھی ،اقوام بنوں مشران کا سابق سینیٹر باز محمد خان سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان اور ڈاکٹر پیر صاحب زمان کی زیر قیادت چھ مختلف دھرنے مقامات کا دورہ کیا ،اقوام بنوں مشران کی جانب سے دی گئی احتجاجی ہڑتال کی کال اور مختلف مقامات کی بندش پر مکمل طور پر عوام کی جانب سے عمل درآمد کیا گیا جس سے ضلع بنوں کی تاریخ میں دوسری بار پلان اے ے تحت ہڑتال کامیاب رہی دوسری کی جانب حکومت ی جانب سے ضلع بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس جام ہونے اور مین شاہرایں بلاک ہونے کے باعث بنوں کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ مکمل طور پر منقطع رہا جس سے مشران اور دھرنا منتظیمن کے درمیان رابطہ نہ ہوسکا ابتدائی طور پر اقوام سورانی کے رہنما ملک عاشور خان درانی،ملک عدنان خان،ملک رضاء خان اور سابق چیئرمین سجاد خان کی سربراہی میں بنوں پشاور روڈ کو درانی ابشار چوک کے مقام پر رکائوٹیں لگاکر مکمل بلاک کیا گیا اور ایمرجنسی مریضوں اور ایمبولنس کت علاوہ ٹرانسپورٹ معطل رہی جہاں پر صبح سے دوپہر دوبجے تک دھرنا دیا گیا ،پلان کے مطابق دوسرے مقام انجینئرنگ یونیورسٹی بنوں کیمپس کے باہر چکر منڈان کے مقا م پر اقوام منڈان کے رہنمائوں ملک خالد ریاض خان ،ملک گل خان منڈان،ملک یوسف اللہ خان،ملک راحت خان،ملک ادریس خان،ملک ضیاء الحق خان،ملک شیر علی باز خان،ملک نسیم خان،ملک عمر خطاب خان اور حکمت یار خان کی زیر قیادت دھرنا دیکر بنوں ڈیرہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ،جبکہ پلان کے مطابق بنوں میرانشاہ روڈ پر کینٹ پولیس سٹیشن سے اگے اقوام میریان آمندی ممش خیل،سوکڑی اور دیگر قوموں نے مشترکہ طورپر بڑے ٹینٹ لگاکر دھرنا دیا جہاں پر ااقوام میریان کے سربراہ ڈاکٹر پیر صاحب زمان،نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ندیم عسکر،ملک شاہ محمد خان،چیئرمین نورڑ ملک عرفان خان،ملک نذیر خان کی قیادت میںبڑے جلوس کی قیادت میں عوام نے شرکت کی اور باقاعدہ طور پر کنات لگاکر دھرنے دیئے گئے جبکہ احمد زئی وزیر کے مشران کی جانب سے بنوں ٹائون شپ اور لنک روڈ پر سڑکوں پر دھرنے دیئے گئے ،اقوام بنوں کے سربراہ اور سابق سینیٹر حاجی باز محمد خان،ڈاکٹر پیر صاحب زمان ،سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے مختلف مقامات پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بنوں کے عوام امن کے متلاشی اور امن سے رہنے کے قائل لوگ ہے گذشتہ 22دنوں سے سرکاری سکول ٹیچر فرمان علی شاہ کو اغواء کیا گیا ہے جس کا تاحال کوئی سراغ نہ لگایا جاسکا جوکہ حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی کا بڑا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ 19جولائی کو امن دھرنے کے دوران لاکھوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر تاریخ رقم کی اور حکومت اور انتظامیہ اور عسکری حکام سے امن کا مطالبہ کرکے پرواپس گھروں کو لوٹیں اس کے بعد وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈہ پور نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلاکر باقاعدہ طور پر ہمارے 16نقاط پر مشتمل مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرکے سٹیج پر 16نقاط کا کاغذ لہرایا لیکن اس پر کوئی بھی کسی قسم کا عمل درآمد نہیں ہوا اور نہ ہی ہمیں امن دیا گیا جس سے بدامنی میں مزید اضافہ ہوا ہمارا کامیاب احتجاج حکومت اور انتظامیہ پر عوام کا عدم ااعتماد ہے ہم سرکاری سکول ٹیچر فرمان علی شاہ کی بحفاطت بازیابی سمیت 16نقاط پر مکمل عمل درآمد چاہتے ہیں اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے پوری قوم اس وقت شدید مسائل اور مشکلات کا شکار ہے