ایل ڈی اے ہائی سکول لاہورکے طلبا و اساتذۂ کا ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ

پیر 19 مئی 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گڑھی شاہو لاہورکی طالبات اوراساتذۂ کرام نے ادارۂ نظریۂ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور ایل ڈی اے ہائی سکول جوہر ٹائون لاہورکے طلبا اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمجوہر ٹائون لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے لاہور کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول' گلبرگ تھری اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علامہ اقبال ٹائون کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد318تھی۔