
سینیٹر محمد اورنگزیب نے ماحولیاتی تحفظ اور آبادی میں استحکام سے متعلق اثر انگیز اقدامات کو اولین ترقیاتی ترجیحات قرار دے دیا
پیر 19 مئی 2025 21:25
(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے ڈیلائٹ کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور ترقیاتی ترجیحات کے حوالے سے ان کی مسلسل دلچسپی اور شراکت داری کو سراہا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت نجی شعبے کی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ساختی اصلاحات کو تیز، اور پیداوار و برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ملاقات میں کو موثر انداز میں فعال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیلائٹ کی تکنیکی معاونت اور عالمی تجربہ پاکستان کے جاری منصوبوں میں بروئے کار لایا جائے، تاکہ صحت، ماحول، توانائی، معدنیات اور عوامی و نجی شراکت داری جیسے شعبوں میں نتیجہ خیز، معیاری اور مربوط منصوبہ بندی کی جا سکے۔وفد نے وزیر خزانہ کو اپنے آئندہ مجوزہ اجلاسوں سے آگاہ کیا، جن میں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، اور اقتصادی امور ڈویژن کے ساتھ ملاقاتیں شامل ہیں۔وزیر خزانہ نے حالیہ دنوں میں عالمی بینک کے صدر اجے بانگا سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بھی شیئر کیں، اور پاکستان کی شفاف اور ذمہ دارانہ مالیاتی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اس وقت دو بڑی قومی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ماحولیاتی تحفظ اور آبادی میں توازن جن کی معاونت کے لیے کثیر فنڈنگ فراہم کی جا رہی ہے، جن میں حال ہی میں منظور شدہ 1.3 ارب ڈالر کا ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف)بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہااس مرحلے پر پاکستان کو مزید فنانسنگ کی نہیں بلکہ ہمارے دو طرفہ اور کثیرجہتی شراکت داروں کی حکمت عملی پر مبنی، تکنیکی معاونت اور عالمی مہارت کی ضرورت ہے۔ملاقات میں مستقبل میں تعاون کے ڈھانچے اور ان کلیدی شعبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جہاں ڈیلائٹ کی معاونت نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہے۔ ڈیلائٹ ٹیم نے پاکستان میں ابھرتے ہوئے مثبت معاشی اشاریوں کو سراہا اور حکومت پاکستان کے اصلاحاتی اور ترقیاتی ایجنڈے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کا اختتام باہمی رضامندی سے اس بات پر ہوا کہ آئندہ ہفتوں میں قریبی رابطہ رکھا جائے گا اور مشترکہ طور پر ایسے قابلِ عمل، اثر انگیز اور نتیجہ خیز اقدامات کی نشاندہی کی جائے گی جو پاکستان کے اقتصادی ترقی و تبدیلی کے وژن سے ہم آہنگ ہوں۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.