Live Updates

بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی تھیری گیرٹس سے ملاقات

پیر 19 مئی 2025 22:50

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز انٹرپرائزز، کامرس اینڈ انڈسٹری کے سی ای او تھیری گیرٹس سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سفارتخانے کی ایکس پوسٹ کے مطابق ملاقات میں برسلز ریجن کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں موجود تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا گیا اور کاروباری سطح پر روابط کے قیام کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات