Live Updates

پاور پلانٹس کو اونے پونے بیچنے کی بجا ئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے‘ ٹیکس ایڈوائزرز

حکومت تین پاور پلانٹس کو کوڑیوں کے بھائو بیچنے کے فیصلے پر فی الفور نظر ثانی کرے ‘ سینئر چودھری امانت بشیر

منگل 20 مئی 2025 12:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ حکومت بند پاور پلانٹس کو اونے پونے بیچنے کی بجا ئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلا سکتی ہے ،اس کیلئے پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک کے نجی شعبے کو بھی دعوت دی جائے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی گھر بنانے پر قوم کے کروڑوں ڈالر خرچ ہوتے ہیں لیکن تھرمل پاور اسٹیشن مظفرآباد،تھرمل پاور اسٹیشن جامشورو اور فیصل آباد میں واقع اسٹیم پاور اسٹیشن کو محض پرانی ٹیکنالوجی ہونے کی وجہ سے کوڑیوںکے بھائو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا ہے جو قرض میں ڈوبی قوم کے ساتھ زیادتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے فیصلے پر فی الفور نظر ثانی کرے اور ان کی نیلامی کی بجائے انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے چلا کر قومی اثاثے کو محفوظ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ خسارے میں جانے والے اداروں کو بھی مکمل فروخت نہ کیا جائے بلکہ انہیں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے اور اس کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا قانون بنایا جائے تاکہ ادارے محفوظ رہیں اور حکومت کو ٹیکس کے ساتھ ساتھ آمدن میں اضافہ ہو سکے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات