Live Updates

پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا

منگل 20 مئی 2025 12:32

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدبچوں کی بہتر تربیت میں والدین کے کردار کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مقررین اچھی شخصیت کے نکھار میں والدین کے کردار کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم والدین2012ء سے منایا جا رہا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات