امریکہ میں حزب اللہ کے نیٹ ورک کا بتانے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان

منگل 20 مئی 2025 15:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)واشنگٹن نے جنوبی امریکہ میں لبنانی جماعت حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورکس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 10 ملین ڈالر تک کے ایک بھاری انعام کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے انصاف کے لیے انعامات پروگرام کے سرکاری اکانٹ نے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ حزب اللہ لبنان میں اپنے صدر دفتر سے دور علاقوں میں بھی سرگرم ہے اور ان علاقوں میں جنوبی امریکہ بھی شامل ہے۔