Live Updates

یکم جولائی سے پٹرول و ڈیزل پر 5روپے کاربن لیوی عائد کی جائے، آئی ایم ایف کا حکومت سے نیا مطالبہ

حکومت اور آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق ، آئندہ مالی سال فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز بھی ہے، آئی ایم ایف نے نئی ٹیرف پالیسی میں کسٹمزاور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ مان لیا

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 20 مئی 2025 13:11

یکم جولائی سے پٹرول و ڈیزل پر 5روپے کاربن لیوی عائد کی جائے، آئی ایم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 مئی 2025)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم جولائی سے پٹرول و ڈیزل پر 5روپے کاربن لیوی عائد کی جائے، حکومت اور آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق ،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں 5 روپے کاربن لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہوا جب کہ آئندہ مالی سال فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز بھی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 2027 تک پٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے پر بات چیت ہوئی، پٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی کا نفاذ نئے بجٹ سے شروع کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد سے آئندہ مالی سال زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 68 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، آئندہ مالی سال کمرشل بینکوں اور بانڈز کے اجرا سے 5 ارب ڈالر سے زائد کے حصول کا تخمینہ لگایا گیا ہے، رواں مالی سال مرکزی بینک کے پاس 14 ارب ڈالر کے ذخائر ہونے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف وفد سے آج بھی وزارت خزانہ، ایف بی آر، مرکزی بینک حکام کے مذاکرات کریں گے۔پٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی میں بتدریج اضافہ بھی کیا جا سکے گا۔ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فیسیلٹی پروگرام تک عائد رہے گی۔دوسری جانب آئی ایم ایف نے نئی ٹیرف پالیسی میں کسٹمزاور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ مان لیاہے۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان میں پیٹرول، ڈیزل والی نہیں، ای وہیکلز چلیں گی،پاکستان میں سال 2030 تک 30 فیصد نئی گاڑیاں ای وہیکلز ہونگی،چارجنگ بیٹری پرچلنے والی گاڑیوں کیلئےسبسڈی اسکیم کا اعلان کیاجائےگا،پاکستان میں ای وہیکلز کیلئے چارجنگ اسٹیشن انفرا اسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سال 2030 تک دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ سے پیدا آلودگی میں 30 فیصد کمی آئے گی۔

حکومت نے آٹوموبائیل سیکٹر پرعائد ٹیرف اورمقامی کمپنیوں کوحاصل مراعات کم کرنے پر اتفاق کیا ہےجبکہ آئی ایم ایف نےگاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کھولنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔آئی ایم ایف نئی پانچ سالہ انرجی وہیکل پالیسی پر عمل درآمد میں مدد دے گاان اقدامات سے فضائی آلودگی اورصحت پر منفی اثرات میں نمایاں کمی آئے گی۔اشیاءکی درآمد میں نان ٹیرف رکاوٹیں بھی دور کی جائیں،اگلے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کی شرح 100 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات