
قصور، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو بہترین ، بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ڈپٹی کمشنر
منگل 20 مئی 2025 17:44
(جاری ہے)
مریضوں کو مہیا کی جانیوالی طبی سہولیات ، ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی حاضری اور ادویات کے اسٹاک کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتال میں مہیا کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا ۔
ہسپتال کے عملہ کو مریضوں اور انکے لواحقین کو بروقت ، بہترین اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو بہترین ، بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔ایمرجنسی وارڈ میں عملے کی مکمل دستیابی اور فوری رسپانس کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ہسپتال کے تمام واش رومز اور وارڈز میں صفائی کے خاص انتظامات کیے جائیں۔۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اس شعبے میں بہتری کے لیے ایسے اچانک دورے جاری رہیں گے۔ انہوں نے عملے کو تنبیہ کی کہ فرائض میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں، غفلت اور لاپرواہی کی صورت میں سخت کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر قصورعمران علی نے امتحانی سنٹر گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول طارق کالونی اور گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول منیر شہید کالونی کا بھی اچانک دورہ کیا۔ اساتذہ و عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، انرولمنٹ‘تدریس کے عمل سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا۔ طلباء سے مختلف تعلیمی سوالات پوچھے اور کوالٹی ایجو کیشن کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز میں جا کر طالبات سے سوالات پوچھے اور کوالٹی ایجو کیشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کوالٹی ایجو کیشن پر بھرپور توجہ دی جائے۔ اساتذہ اپنی محنت اور جانفشانی سے بچوں کو تعلیم و تربیت دیں تا کہ بچے کامیاب ہو کر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی سینٹر کے مختلف کمروں کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے امتحانی عمل کی شفافیت، نگرانی کے نظام، نظم و ضبط اور سیکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ امتحانی عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور نقل یا بدعنوانی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کالج میں تدریسی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری، کلاس رومز کی حالت اور تعلیمی ماحول کا بھی مشاہدہ کیا۔ انہوں نے سٹوڈنٹس کو فراہم کی جانے والی سہولیات، مثلاً پینے کے صاف پانی، ٹوائلٹس، بیٹھنے کی جگہ اور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ طالبات کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔\378مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.