Live Updates

جموں ،بھارتی فورسز کی پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں میں تیزی سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کاسامنا

منگل 20 مئی 2025 17:51

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسزکی طرف سے جاری پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں میں تیزی سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 22اپریل سے جاری چھاپوں، جبری گرفتاریوں اور سخت نگرانی کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں شدید خوف اور غیر یقینی کاماحول قائم ہے اورمختلف قصبوں اور دیہات میں لوگوں کوہراساں کرناروزکا معمول بن گیاہے۔

ایک تازہ واقعے میں بھارتی فورسز نے ضلع راجوری کے علاقے گندھا میں ایک کشمیری محمد قاسم کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیاہے۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ قاسم آزادی پسند اور بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔بھارتی پولیس نے محبوب اختر اور وشال شرما نامی دواورافراد کے خلاف بھی اسی کالے قانون کے تحت سانبہ اور اودھمپور اضلاع میں مقدمات درج کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی قابض فورسز کی ان جابرانہ کارروائیوں کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مقبوضہ علاقے میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیاہے ۔ بھارتی فورسز نے 22 اپریل سے اب تک 3000سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔بھارتی فورسز کی طرف سے راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات