Live Updates

مہنگائی کی موجودہ شرح 60 سال کی نچلی ترین سطح پرآگئی، گورنراسٹیٹ بینک

منگل 20 مئی 2025 17:55

مہنگائی کی موجودہ شرح 60 سال کی نچلی ترین سطح پرآگئی، گورنراسٹیٹ بینک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی موجودہ شرح 60 سال (6 دہائیوں) کی نچلی ترین سطح پر آگئی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بہت کام کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جمیل احمد نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکاررڈ اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آرہی ہے، ہمارا پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد پر آگیا ہے، جو شرح سود میں نصف کمی کو ظاہر کرتا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال ملک میں کاروبار میں بھی دوبارہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس بھی سرپلس رہا ہے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات