Live Updates

ڈیرہ اسماعیل خان ، کھادوں کے متوازن اور بروقت استعمال سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہے،ریجنل مینجر ایف ایف سی

منگل 20 مئی 2025 18:19

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) سہیل ریاض خان، ریجنل مینجر ایف ایف سی پشاور نے کہا ہے کہ کھادوں کے متوازن اور بروقت استعمال سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔ فوجی فرٹیلائزر کمپنی اپنے قیام سے اپنی بہترین کھادوں اور زرعی خدمات کے ذریعے زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے کوشاں ہے۔

آج کا یہ سیمینار اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سہیل ریاض خان، ریجنل مینجر ایف ایف سی پشاور نےوائٹ روز مارکی ڈیرہ اسماعیل خان میں چاول کی منفع بخش کاشت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے دوران کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طارق جاوید، مینجر فارم ایڈوائزری سنٹر سرگودھا نے کہا کہ پاکستان میں چاول کی اوسط پیداوار 41 من فی ایکڑ ہے جبکہ کے پی کے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بلترتیب 25 اور 28 من ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے ترقی پسند کاشتکار چاول کی 60 من سے ذائد پیداوار حاصل کر رہے ہیں۔ پیداوار میں اس فرق کو کھادوں کے متوازن استعمال اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی اپنا کر کم کیا جا سکتا ہے۔ صبغت اللہ علیزئی نے چاول کے اہم پیداواری عوامل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار زمین کو ہموار کریں اور پودوں کی تعداد پوری رکھیں اسکے لئے مکینیکل ٹرانسپلانٹر کافی مفید ثابت ہو ہے۔

ملک رضوان فاروق نے کھادوں کے متوازن اور بروقت استعمال کے بارے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاول کی بہتر پیداوار کےلئے بروقت کھادیں استعمال کریں ۔ ایف ایف سی نے سونا بوران ڈی اے پی اور زنک کوٹڈ یوریا متعارف کروا دیا ہے۔ کاشتکار چاول کی فصل میں انکا استعمال کریں۔ چاول میں کھادوں کا استعمال پہلے 50 دنوں میں مکمل کریں۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکثر محمد انور نے سیمینار کے بروقت انعقاد پر ایف ایف سی کا شکریہ ادا کیا اور کہا سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر ملکر کام کریں تاکہ کاشتکار ترقی کرے۔

سیمینار کے مہمان خصوصی عبدالقیوم گنڈاپور، ڈائریکٹر زرعی تحقیقاتی ادارہ رتہ کلاچی نے کہا کہ کاشتکار زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کریں اور سفارش کردہ اقسام کاشت کریں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر اگیتی کاشت سے اجتناب کریں۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات