Live Updates

وزیرتجارت جام کمال خان سے فرانس کے سفیر کی ملاقات

منگل 20 مئی 2025 23:07

وزیرتجارت جام کمال خان سے فرانس کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2025ء)وزیر تجارت جام کمال خان اور فرانس کے سفیر نے ایک ملاقات مین پاک فرانس تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ زرعی، توانائی، دوا سازی اور ڈیجیٹل شعبوں میں شراکت داری پر زوردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پیرس میں پاکستان-فرانس سرمایہ کاری فورم کی تیاریوں کا آغازکیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیکسٹائل اور زرعی مصنوعات کو فروغ دینے کے منصوبے زیر غورآئے۔کراچی میں کینسر دوا سازی کا نیا کارخانہ اسٹریٹجک تعاون کی مثال قراردیاگیا۔فرانس کی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تعاون جاری رکھنے جبکہ دونوں ممالک نے پائیدار اور ڈیٹا پر مبنی تجارتی حکمت عملی اپنانے کا عزم ظاہر کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات