Live Updates

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جلسہ عام سے خطاب سے قبل بلٹ پروف ڈائس ہٹوا دیا ،دنیا کی کوئی طاقت مجھے اپنے لوگوں سے دور نہیں رکھ سکتی، میر سرفراز بگٹی

منگل 20 مئی 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کے روز برشور میں جلسہ عام سے خطاب سے قبل بلٹ پروف ڈائس ہٹوانے کا حکم دے کر جرات مندی اور عوام سے غیرمشروط وابستگی کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے مجھے برشور میں خطرے سے آگاہ کیا تھا مگر میں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جس وعدے پر میں یہاں آیا ہوں اسے ہر قیمت پر نبھاؤں گا جس نے جو کرنا ہے کر لے میرا سینہ حاضر ہے میں اپنے لوگوں کے درمیان آؤں گا اور دنیا کی کوئی طاقت مجھے ان سے جدا نہیں کرسکتی ۔

انہوں نے بلٹ پروف ڈائس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح میں نے اس ڈائس کو دیکھا جو شاید گولی کو روک سکتا ہو مگر عوام کی محبت کی تپش کو بھی کم کر دیتا ہے ۔ اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں آپ میں سے ہوں کوئی بلٹ پروف شیشہ کوئی حفاظتی دیوار مجھے اپنے لوگوں سے دور نہیں کر سکتی ، یہ سینہ حاضر ہے اُن کے لیے جو مجھے عوام سے اور پاکستان کی محبت سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات