Live Updates

پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی آپریشن کی کامیابی کی خوشی میں بنیان مرصوص فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح

منگل 20 مئی 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی آپریشن کی کامیابی کی خوشی میں بنیان مرصوص فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اور ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عرفان ماگرے نے فٹبال کو کک لگا کر کیا۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہائر سکینڈری سکول فٹبال گراونڈ پر کھیلا گیا، افتتاحی میچ شابو فٹبال کلب کوئٹہ اور سردار محمد شہید فٹبال کلب چمن کے درمیان کھیلا گیا، افتتاحی میچ میں قبائلی مشران، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور جوانوں نے بھرپور انداز میں شریک ہوئے۔

بنیان مرصوص فٹبال ٹورنامنٹ کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کی عظیم فتح کا جشن سپورٹس کے منانا مقصد اور خوشی کا اظہار ہے۔ فٹبال میچ گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول فٹبال گرائونڈ چمن میں دو ڈسٹرکٹ پر مشتمل بنیان مرصوص فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ شابو فٹبال کلب کوئٹہ اور حاجی سردار محمد شہید عرف حاجی ہزارگئی فٹبال کلب چمن کے درمیان کھیلا گیا جو حاجی سردار محمد شہید فٹبال کلب چمن نے ایک صفر سے جیت لیا میچ کو گراونڈ میں موجود ہزاروں تماشائیوں نے دیکھا اور خوب انجوائے کیا میچ شروع ہونے سے پہلے قومی ترانہ پڑھا گیا جبکہ معرکہ حق میں شہید ہونے والے شہداء کے روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں مانگی گئیں جس بعد ملی نغموں نے سماباندھ دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے ٹورنامنٹ کمیٹی ٹورنامنٹ سرپرست اعلی حاجی عمران خان کاکڑ ٹورنامنٹ صدر حاجی اختر گلفام، ٹورنامنٹ سیکرٹری ڈپٹی مئیر مطیع اللہ خان اچکزئی،ٹورنامنٹ آرگنائزر بابائے سپورٹس محمد علی مدلا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنیان مرصوص کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے کا مقصد عظیم فتح کا جشن سپورٹس کے ذریعے منانا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر جہاں سارا ملک میں پاک فوج کی کامیابی معرکہ حق کی عظیم فتح پر جشن منا رہے ہیں اس ٹورنامنٹ کی انعقاد سے ملک و قوم میں یکجہتی، اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی فٹبال میں چمن کا ایک نام ہے، ٹورنامنٹ سے اچھے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئینگے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ علاقے میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریگا۔ ٹورنامنٹ میں 40 کے قریب ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ روزانہ تین تین میچز کھیلے جائیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات