نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا پارٹی رہنما حاجی میر فاروق شاہوانی کی رہائش گاہ کیچی بیگ آمد و کارکنان سے ملاقات

منگل 20 مئی 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2025ء) سیاست کے بغیر روایتی و پسماندہ سماج کو تبدیل کرنا ممکن نہیں، شعوری سیاسی علم و عمل سے نئے و باوقار سماج کی تشکیل کو ممکن بنا جاسکتا ہے۔سریاب بلوچ سیاست کا محور ہے اور نیشنل پارٹی اس محور کی آبیاری پانی فکری پختگی اور سنجیدگی سے کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے صوبائی کسان سیکرٹری حاجی میر فاروق شاہوانی کی رہائش گاہ میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس سے نیشنل پارٹی کے سنئیر نائب صدر میر شاوس حاصل بزنجو صوبائی کسان سیکرٹری حاجی میر فاروق شاہوانی ملک منظور شاہوانی حاجی ادریس شاہوانی چیرمین اسلم بلوچ نصراللہ شاہوانی رحمت اللہ محمد حسنی آغا عمر بلوچ رحمت اللہ پرکانی عزیز سرپرہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو یونس بلوچ مرکزی رہنما حاجی عبد الواحد شاہوانی ریاض زہری سمیت حلقہ 45 و 46 کے عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔

اجلاس میں نیشنل پارٹی کی تنظیم سازی اور پارٹی کو کویٹہ میں متحرک کرنے کے حوالے سے تجاویز و مشاورت ہوئی۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت و کارکن کے لیے تنظیم کا وجود رکھنا اور تنظیمی عمل کا جاری رہنا جسم میں خون کی مانند ہے۔جو کارکنوں کو سرگرم محترک کرنے کے ساتھ ان کی بالیدگی و پختگی کی سطع کو بلند کرتا ہے۔

کوئٹہ میں تنظیم کاری کے عمل کو موثر انداز میں جاری رکھنے سے پارٹی مذید مضبوط و مستحکم ہوگی۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے ملک بالعموم اور بلوچستان بالخصوص سنجیدگی و بالیدگی اور بصیرت کا متقاضی ہے۔سیاسی کارکنوں پر بھاری زمہ داری بنتی ہے کہ وہ جذبات کے بجائے مشاہدات کے عمل کو بروئے کار لائے۔وقت و حالات کا درست تجزیہ کرے اور سماج کی شعوری و مثبت رہنمائی کریں۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ افسوس ہے کہ سریاب ابھی تک بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔پانی گیس بجلی میسر نہیں تعلیم و صحت کے معیاری اداروں کا فقدان ہے انہوں نے کہا کہ عوام سریاب کو بدلنے کے لیے فکری و عوامی جماعت کا ساتھ دینا ہوگا۔نیشنل پارٹی سیاست برائے سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے تعمیری تبدیلی پر یقین رکھتی ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ نیشنل پارٹی کی قیادت نے عمل و کردار سے ثابت کیا کہ سیاست باتوں کا نہیں بلکہ خدمت و عمل کا نام ہے۔سابق وزیراعلی نے کہا کہ کارکن اپنی محنت و جدوجہد کو جاری رکھے اور عوام کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر منظم کرنے کے لیے اپنی تنظیمی و سیاسی صلاحیتیں استعمال کریں۔