فیلڈ مارشل عاصم منیرکی تعیناتی تاحیات ہے ‘ سینیٹر فیصل واوڈا کا دعوی

تمام تعیناتیاں ، مدت میں توسیع ،ترقیوں کا فیصلہ فیلڈ مارشل ہی کرینگے‘ انٹر ویو

بدھ 21 مئی 2025 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل کی تعیناتی تاحیات ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل روایتی عہدہ نہیں ،فیلڈ مارشل کی ملازمت میں مدت کا کوئی تعین نہیں ،اب تمام تعیناتیاں ، مدت میں توسیع اور ترقیوں کا فیصلہ فیلڈ مارشل ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر ایوب خان پر جتنی بھی تنقید کریں لیکن ہم اس دور کی چیزیں چلا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ شہباز شریف اسمارٹ وزیراعظم اور قابل ایڈمنسٹریٹر ہیں، بات چیت کا راستہ کھولیں اور معاملات آگے بڑھائیں تاہم ابھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں دیکھ رہا۔