Live Updates

انڈین پریمیئر لیگ ، گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیموں کے درمیان 64واں میچ (کل )کھیلا جائے گا

بدھ 21 مئی 2025 11:10

احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی )کے زیراہتمام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 18واں ایڈیشن بھارت میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں،لیگ میں کل (جمعرات کو)مزید ایک میچ کھیلا جائے گا ۔لیگ کا 64واں میچ گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیموں کے درمیان نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلا جائے گا ۔

گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز شبمن گل لیڈ کریں گے جبکہ لکھنؤ سپر جائنٹس کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت لیڈ کریں گے ۔ گجرات ٹائٹنز کی ٹیم سب سے زیادہ 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم جو ناک آئوٹ رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی نہیں کر پائی ہے 10 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

لیگ کے 18ویں ایڈیشن میں شامل 10 ٹیموں کےدرمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر74میچ کھیلے جائیں گے ۔لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ لیگ میں شامل 10 ٹیموں میں دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے علاوہ دیگر ٹیموں میں چنائی سپر کنگز،گجرات ٹائٹنز ،ممبئی انڈینز، دہلی کیپٹلز، پنجاب کنگز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور ، سن رائزرز حیدر آباد اور لکھنؤ سپر جائنٹس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کو سب سے زیادہ پانچ پانچ بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تین جبکہ راجستھان رائلز، سن رائزرز حیدر آباد ، دکن چارجرز اور گجرات ٹائٹنز نے ایک ایک بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔آئی پی ایل کا فائنل میچ بھی کولکتہ میں 25 مئی کو شیڈول ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات