Live Updates

غزہ جنگ بند کرو ورنہ امریکی حمایت سے محروم ہوجائو گے، ٹرمپ کا نیتن یاھو کو سخت پیغام

نیتن یاھو کو کنیسٹ اور عوامی سطح پر حمایت حاصل ہے مگر وہ سیاسی عزم کے فقدان کا شکار ہیں،ذرائع

بدھ 21 مئی 2025 11:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یا تو غزہ میں جنگ ختم کرے یا پھر امریکی حمایت سے ہاتھ دھو لے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ کے معاونین نے اسرائیلی حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر جنگ نہ رکی تو ہم آپ کی حمایت سے دستبردار ہو جائیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاھو کو کنیسٹ اور عوامی سطح پر حمایت حاصل ہے مگر وہ سیاسی عزم کے فقدان کا شکار ہیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات