جڑانوالہ ،اشرف ساہی مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے

بدھ 21 مئی 2025 16:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) جڑانوالہ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت کو مخالفین نے فائر نگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ جھمرہ روڈ پر سیون سیز مارکی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جڑانوالہ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت اشرف ساہی ولد عبد الحکیم سکنہ 61 گ ب مہاراں والا کو قتل کردیا۔

اشرف ساہی جڑانوالہ میں پیپلزپارٹی کے مقامی سیاسی راہنما بھی تھے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر اعلیٰ پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق چوہدری اشرف ساہی ہاؤسنگ کالونی میں واقع اپنے گھر سے اپنے بھٹہ واقع 120 چک جا رہے تھے کہ ملزمان نے گھر سے نکلتے ہی انکی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔