Live Updates

طویل عرصہ کھیل سے دور انگلش کپتان بین سٹوکس کا شراب نوشی چھوڑنے کا اعلان

بہت زیادہ مے نوشی سے فٹنس متاثر ہو رہی تھی اس لیے شراب نوشی ترک کر دی ہے : انگلش کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 21 مئی 2025 13:01

طویل عرصہ کھیل سے دور انگلش کپتان بین سٹوکس کا شراب نوشی چھوڑنے کا اعلان
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 مئی 2025ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس جو انجری کے باعث طویل عرصہ سے کھیل سے دور ہیں بھارت کیخلاف سیریز سے قبل بڑا اعلان کر دیا ہے۔
انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس جو انجری کے باعث طویل عرصہ سے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہیں۔ وہ رواں ماہ زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بین اسٹوکس نے آئے روز کی انجریز سے پریشان ہو کر مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے منشیات چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایک پوڈکاسٹ میں بین اسٹوکس نے انکشاف کیا ہے کہ بہت زیادہ مے نوشی سے ان کی فٹنس متاثر ہو رہی تھی، اس لیے مکمل فٹنس کے حصول کے لیے انہوں نے شراب نوشی ترک کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انگلش کپتان نے بتایا کہ انہوں نے 2 جنوری 2025ء کے بعد سے شراب کو منہ نہیں لگایا کیونکہ وہ آنے والے مصروف کرکٹ سیزن کے لیے اپنی صحتیابی اور جسمانی فٹنس کو ترجیح دیتے ہیں۔

انگلینڈ اگلے ماہ جون میں بھارت کی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میزبانی کرے گا اور یہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 27-2025 کا آغاز ہوگا۔ اس سے قبل انگلش ٹیم زمبابوے کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
واضح رہے کہ بین اسٹوکس وہ پچھلے سال دی ہنڈریڈ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جب کہ گزشتہ دسمبر میں انہیں ہمیسٹرنگ انجری ہوئی جس کے باعث وہ پاکستان کے خلاف مکمل سیریز نہ کھیل سکے جب کہ سری لنکا کے خلاف سیریز سے ہی باہر ہو گئے تھے۔
بین اسٹوکس جو ماضی میں مہ نوشی کرتے رہے ہیں، 2017ء میں وہ برسٹل کے ایک بار میں جھگڑا کرنے پر معطل بھی ہوئے تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات