وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل سیّد عاصم منیرکل کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے

بدھ 21 مئی 2025 17:05

وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل سیّد عاصم منیرکل کوئٹہ کا ہنگامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر کل کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی جانب سے سکول کی بچیوں اور اساتذہ پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کریں گے۔ فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب کو خضدار میں اندوہناک حملے کی وجہ سے انہی کی درخواست پر موخر کر دیا گیا۔\932