Live Updates

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی خضدار میں بچوں کی بس پر حملے کی شدید مذمت

بدھ 21 مئی 2025 17:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء) صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کی بس پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ فعل انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ انہوں نے واقعے میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی، جبکہ زخمی بچوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ذرائع کے مطابق اس بزدلانہ کارروائی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہونے کے شواہد مل رہے ہیں۔ دنیا کو جان لینا چاہیے کہ بھارت سے بڑا کوئی دہشتگرد نہیں۔ معصوم جانوں پر حملہ بزدلی کی انتہا ہے، اور پوری پاکستانی قوم اس وقت گہرے دکھ میں مبتلا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

دشمن جتنا بھی مکروہ کھیل کھیل لے، وہ ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا کہ خضدار کا یہ سانحہ صرف بلوچستان نہیں بلکہ پوری قوم پر حملہ ہے۔ دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ آج پوری قوم اور ریاست دہشتگردی کے خلاف ایک پنچ پر ہے۔صوبائی وزیر کھیل نے خبردار کیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔ ہم اپنی فوج، اپنی قوم اور اپنے بچوں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات