پاکستان سمیت دنیا بھر میں کچھوئوں کی افزائش نسل اور ان کی دیکھ بھال کا عالمی دن 23 مئی جمعہ کومنایا جائے گا

بدھ 21 مئی 2025 20:28

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کچھوئوں کی افزائش نسل اور ان کی دیکھ بھال ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کچھوئوں کی افزائش نسل اور ان کی دیکھ بھال کا عالمی دن 23مئی جمعہ کومنایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں کچھوئوں کی کم ہوتی تعداد،ان کی افزائش و دیکھ بھال اور کچھوئوں کے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے امریکہ کی حیوانات کے متعلق ایک تنظیم نے دنیا بھر میں کچھوئوں کی نسل کشی کے خلاف تحریک چلانے کیلئے 1990ء میں کچھوئوں کے حفاظت کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دنیا بھر ہر سال23مئی کو کچھوئوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔