
ؒپبلک اکانٹس کمیٹی کا بیوٹمز اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی پر سخت مقف، یونیورسٹی آف تربت کی شفافیت کو سراہا گیا
بدھ 21 مئی 2025 19:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وی سی بیوٹمز کو ایک ماہ پہلے اپریل کو نوٹس جاری کیا لیکن موصوف اس آئینی ادارہ کو کوئی اہمیت نہیں دیرہا ہے۔
ایم پی اے زابد علی ریکی نے کہا کہ میں خود اسمبلی میں بیوٹمز کے خلاف استحقاق کی تحریک جمع کرواں گا۔ایم پی اے فضل قادر نے کہا کہ پی اے سی ایک اعلی سطحی فورم ہے، جسے بیوٹمز انتظامیہ نے انتہائی ہلکا لیا ہے۔ایم پی اے غلام دستگیر بادینی نے کہا کہ جب ہم اپنے حلقوں سے آتے ہیں تو کسی ادارے کو یہ حق نہیں کہ وہ اس فورم کو نظر انداز کرکے احکامات کو مسترد کریں۔چیئرمین PAC نے بیوٹمز کے خلاف ایک ماہ کے اندر خصوصی آڈٹ کا حکم جاری کیا اور درج ذیل بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے قواعد کی خلاف ورزی۔جونیئر افسران کو اعلی عہدوں پر تعینات کیا گیا۔افسران کی جانب سے ہاس رینٹ کی عدم ادائیگی۔ایچ آر آفییسر کو غیر قانونی طور پر اضافی چارج دینا۔اور یونیورسٹی کے موصول ہونے والی متعدد شکایات کی تحقیقات کی جائیں گی۔کمیٹی کے اراکین نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی ادارہ ہمیں ہلکا لیتا ہے تو ہمارے پاس آئینی اختیار ہے کہ اس پر کارروائی کریں۔چیئرمین نے اعلان کیا کہ بیوٹمز کو دو بار لیٹر لکھ کر طلب کیا گیا ہے اور اب اسمبلی میں استحقاق کی تحریک پیش کی جائے گی۔گورنر بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان کو ایسے رویہ کے خلاف لکھا جائے گا۔ آخر میں یونیورسٹی سے آئے ہوئے تمام عملے کو سنے بغیر واپس کیا گیا۔ اس کے برعکس، یونیورسٹی آف تربت کی شفافیت کو سراہا گیا۔ کمیٹی نے یونیورسٹی کی جانب سے کیے گئے اندرونی آڈٹ اقدامات کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ آڈٹ پیراز کو تفصیل سے اور اطمینان بخش انداز میں نمٹایا گیا ہے۔ PAC اراکین نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ ایک تعلیمی ادارہ احتساب کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے آڈٹ پیراز پر گفتگو کرتے ہوئے اراکین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور بتایا گیا کہ 2022 میں بھرتی ہونے والا ملازم مستقل ہو گیا، جبکہ 2017 میں بھرتی ہونے والا ابھی تک کنٹریکٹ پر یونیورسٹی میں کام کر رہا ہے۔وائس چانسلر کے PS، جو یونیورسٹی سے باہر کا فردتھا ، اس کو فی میل ہاسٹل میں رہائش دی گئی تھی۔ یونیورسٹی کو ذاتی خواہشات کی بجائے قواعد و ضوابط کے تحت چلایا جائے۔ یونیورسٹی کی خودمختار حیثیت میں غلط فیصلوں پر نظرثانی کی جائے کیونکہ بے قاعدگیاں ناقابل قبول ہیں۔چیئرمین PAC نے کہا کہ اگر ریکارڈ آڈیٹر کو فراہم نہ کیا گیا تو فوری ایف آئی آر درج کی جائے۔ تمام غیر قانونی تقرریوں اور ترقیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور 15 یوم کے اندر متعلقہ یونیورسٹی، پی اے سی کے نمائندگان اور ڈی جی آڈٹ تقرریاں میرٹ اور ترقیاں سینیارٹی اور کنڈکٹ کی بنیاد پر تفتیش کر کے پی اے سی کو رپورٹ جمع کروائنگے اور پی اے سی ممبران یونیورسٹی کا دورہ کرینگے۔یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط یونیورسٹی ایکٹ کے تحت مرتب کیے جائیں اور ایک ماہ کے اندر نوٹفائی کیا جائے ،باقاعدہ اجلاس بلایا جائے، اسکے علاوہ کیمپس مینجمنٹ سسٹم کو 45 یوم کے اندر فعال کیا جائے۔ ایک پیرا پر پر گفتگو کرتے ہوئے، کمیٹی نے اس پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کی فیکلٹی ممبران کو اعلی تعلیم کے لیے بیرون ملک ملین روپے کے سرکاری خرچ پر بھیجا گیا تاکہ وہ واپس آ کر طلبہ کو پڑھائیں، لیکن انہوں نے واپسی کی بجائے وہاں سکونت اختیار کر لی اور واپس نہ آئے۔PAC نے اس عمل کو بدترین سرکاری بدعنوانی قرار دیتے ہوئے ایسے افراد کی جائیدادیں اور ان کے ضامنوں کے جائیدادوں کو بذریعہ ڈپٹی کمیشنرز بحق سرکار ضبط کرنے کی ہدایت جاری کی۔دستگیر بادینی نے مزید کہا کہ پشین، نوشکی، اور خضدار کیمپسز کے ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ اراکین نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ PC-1 تیار کیا جائے تاکہ وفاقی حکومت سے بجٹ کی درخواست کی جا سکے۔پی اے سی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی اعلی تعلیمی جامعات میں شفافیت، میرٹ اور احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں زابد علی ریکی، فضل قادر مندوخیل، غلام دستگیر بادینی، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ شجاع علی، ایڈیشنل اکاونٹینٹ جنرل نورالحق، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی سراج لہڑی، ایڈیشنل سیکرٹری لا سعید اقبال، وائس چانسلر یونیورسٹی آف تربت پروفیسر گل حسن، وائس چانسلر ایس بی کے روبینہ مشتاق، پرووائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر میر وائس کاسی، چیف اکانٹس آفیسر سید ادریس آغا نے شرکت کی.
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.