ڈپٹی کمشنر چمن کی زیر صدارت عوامی مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

بدھ 21 مئی 2025 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس اسمبلی ہال میں عوامی مسائل مشکلات اور شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی۔

(جاری ہے)

کچہری میں ایف سی ونگ کمانڈر کرنل عرفان ماگرے، اے ڈی سی چمن فدا بلوچ ،ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس اچکزئی ،ایس ڈی او پی ایچ آئی عبدالقدوس بڑیچ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عصمت اچکزئی، نادرا انچارج امیرمحمد ناصر ،تحصیلدار عبدالرازق میانی، محکمہ حیوانات ڈاکٹر رحمت اللہ اچکزئی، واپڈا ایس ڈی او بختیار علی ،میونسپل کارپوریشن نظر زہری ،پولیس ڈی ایس پی محمود کیانی اور دیگر ضلعی افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس دوران لوگوں نے درپیش مسائل اور مشکلات ڈپٹی کمشنر چمن اور تمام محکموں کے افسران کو پیش کیے اور ضلع میں جاری بیروزگاری، بجلی ،نادرا، پاسپورٹ اور دیگر حوالوں کے حوالےسے درپیش مسائل کھل کر بیان کیے ۔اس موقع پر ڈی سی چمن نے عوام کی طرف سے کیے گئے سوالات کی جوابات تفصیل سے دئیے اور ضلع چمن کی آن لائن ڈیپارٹمنٹس سے متعلق مسائل اور مشکلات کو نمٹانے کی ہدایات کی۔