Live Updates

مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی رہنما خواتین نے خضدار دھماکے کی پر زور مذمت

بدھ 21 مئی 2025 20:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی رہنما خواتین نے خضدار دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ساتھ ہیں۔مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ملتان کی ڈویژنل صدر خولہ امجد نے کہا ہے کہ دشمن نے بربریت کا مظاہرہ کر کے معصوم بچوں پر حملہ کیا،سکول بس پر حملہ دشمن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔

(جاری ہے)

قوم کے اتحاد سے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ سماجی رہنما یاسمین خاکوانی نے کہا کہ بچوں کی بس کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے۔معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ایڈووکیٹ ساجدہ خلیل نے کہا کہ میدان جنگ میں ہارنے کے بعد بھارت نے بزدلانہ کارروائیاں شروع کر دیں ہیں۔خضدار کا وقوعہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ان دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ماہر تعلیم مائرہ خان نے کہا ہےکہ دشمن رات کے اندھیرے میں شہریوں پر میزائل حملے کرتا ہے، دن کی روشنی میں منہ توڑ جواب ملنے پر بوکھلاہٹ میں بچوں پر حملہ کرتا ہے۔افسوس ہمارا دشمن کم ظرف اور گھٹیا ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات