
نوشہرو فیروز میں 2 روز سے جاری احتجاجی دھرنا ختم، ٹریفک کی آمدورفت بحال
جاں بحق زاہد لغاری کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار
بدھ 21 مئی 2025 21:45
(جاری ہے)
ورثا نے بتایا کہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد رات یا صبح تدفین کریں گے جبکہ ورثا نے اعلان کیا کہ زاہد لغاری کے قتل کا مقدمہ داخل کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے، عدالتوں پر یقین ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا اور قتل کا مقدمہ پولیس و دیگر ملزمان پر داخل ہوگا۔
قبل ازیں سندھ میں متنازع کینالز کے خلاف عوامی غصہ ایک بار پھر سڑکوں پر نظر آنے لگا، نوشہرو فیروز میں گزشتہ روز شروع ہونے والا احتجاج شدت اختیار کرتے ہوئے دھرنے میں تبدیل ہوگیا تھا، جس کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور مال بردار گاڑیوں سمیت مسافر گاڑیاں طویل قطاروں میں پھنسی رہیں۔قومی شاہراہ کی بندش کو 24 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر جانے کے بعد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اشیائے خوردونوش اور دیگر سامان کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے۔دھرنے کے دوران وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ کی اطلاعات ہیں جس سے شہر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔ ضیا لنجار کے گھر کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جب کہ اسکول اور بازار بند کر دیے گئے ہیں۔ علاقے کی سڑکیں سنسان پڑی ہیں اور لوٹ مار کی وارداتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گزشتہ روز پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے وزیرداخلہ سندھ کے گھر پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کی اور بعد ازاں گھر کو آگ لگا دی۔پولیس کی بھاری نفری دھرنے کے اطراف تعینات ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔ علاقے کے مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر دھرنا ختم کرایا جائے اور امن و امان کی بحالی یقینی بنائی جائے۔مزید قومی خبریں
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.