فیصل آباد،بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا

بدھ 21 مئی 2025 22:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) فیصل آباد میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ نشاط آباد کے علاقہ ریاض گارڈن میں غیرت کے نام پر 23 سالہ شان علی نے اپنی 30 سالہ بہن صوبیہ بی بی کو گلہ دبا کر قتل کیا۔

(جاری ہے)

ملزم کو مقتولہ کے کردار پر شبہ تھا، بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔