Live Updates

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد

بدھ 21 مئی 2025 23:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن "بنیان مرصوص" کی خوشی میں پاک فوج کی زیرِ نگرانی جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل بدھ کو وہاب شہید پولو گراؤنڈ گلگت میں کھیلا گیا ۔ایونٹ میں گلگت بلتستان بھر سے مختلف ٹیموں نے شرکت کی جبکہ عوام کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

پولو گراؤنڈ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھر گیا اور جوش و خروش دیدنی تھا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ اسکردو اور کھنبری کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ آخرکار کھنبری کی ٹیم نے برتری حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔گورنر گلگت بلتستان نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں امن، ہم آہنگی اور حب الوطنی کی علامت قرار دیا۔عوام کی بھرپور شرکت نے دشمن کو یہ واضح پیغام دیا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ یہ تقریب نہ صرف ایک کھیل کا مقابلہ تھا بلکہ اتحاد، یکجہتی اور قومی جذبے کا عملی اظہار بھی تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات