Live Updates

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے8افسران کے تبادلوں و تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری

جمعرات 22 مئی 2025 11:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے8افسران کے تبادلوں و تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاگیا۔ ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق ثاقب نذیر کو اسسٹنٹ کمانڈنٹ ٹریننگ، پنجاب پریزنز سٹاف ٹریننگ کالج، ساہیوال تعینات کر کے ڈپٹی کمانڈنٹ، پنجاب پریزنز سٹاف ٹریننگ کالج، ساہیوال کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

(جاری ہے)

چوہدری اصغر کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (انڈسٹری)، انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب، لاہور ، منصور اکبر کو سپرنٹنڈنٹ بورسٹل انسٹیٹیوٹ اینڈ جوینائل جیل، بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔ محمد زبیر چیمہ کو انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب، لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انیس رانا کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈویلپمنٹ) سنٹرل جیل ملتان ، وسیم عباس کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو) ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ، محمد عمران بٹ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو) سنٹرل جیل ملتان ، شان عمران خان کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (جوڈیشل) ڈسٹرکٹ جیل گجرات تعینات کر دیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات