Live Updates

ڈیوڈ وارنر کی لاہور کے رایا کلب میں گالف کھیلنے کی خواہش پوری ہوگئی

جمعرات 22 مئی 2025 15:32

ڈیوڈ وارنر کی لاہور کے رایا کلب میں گالف کھیلنے کی خواہش پوری ہوگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے سیزن 10 کے کپتان ڈیوڈ وارنر کی خواہش پوری ہوگئی۔ڈیوڈ وارنر نے لاہور کے رایا گالف کلب میں گالف کھیلنے کی خواہش پوری ہونے پر کلب انتظامیہ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ وارنر نے گالف کھیلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں، اُن کے ساتھ گالف کھیلنے کیلئے بین مکڈرمت بھی موجود تھے۔

تصاویر کے کیپشن میں درج تھا کہ گالف کھیلنے میں مدد کرنے پر رایا کلب، پی سی بی اور سیکیورٹی کا شکریہ۔انہوں نیمزید کہا کہ گالف کھیلنے کے لئے مدد کرنے اور جواب دینے پر سب کو سراہتا ہوں، ہمیں گالف کھیل کر بہت اچھا لگا۔گزشتہ روز ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر گالف کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ کئی ہفتوں سے رایا میں گالف کھیلنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات