Live Updates

اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں, غزہ پر ملالہ یوسفزئی کا دردناک بیان

اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ غزہ کے معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے، ملالہ

جمعرات 22 مئی 2025 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء) نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسفزئی نے عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ غزہ کے معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ملالہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا''جب میں غزہ میں بھوکے بچوں، تباہ شدہ اسکولوں اور ہسپتالوں، روکی گئی انسانی امداد اور بے گھر خاندانوں کو دیکھتی ہوں تو میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔ملالہ نے کہا کہ ہماری اجتماعی انسانیت عالمی اور فوری ردعمل کا تقاضا کرتی ہے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی کہ اسرائیلی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں تاکہ اس ظلم کو روکا جا سکے اور معصوم شہریوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔انہوں نے اقوام متحدہ، فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی (UNRWA) اور فلسطین چلڈرن فنڈ جیسی تنظیموں کی حمایت پر بھی زور دیا، جو جنگ زدہ علاقوں میں انسانی جانیں بچانے کے لیے سرگرم ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات