Live Updates

صوبوں پر آئی ایم ایف کی جانب سے بھی دباﺅ ہے. مزمل اسلم

خیبر پختونخوا مالی لحاظ سے 93فیصد وفاق پر منحصر ہے، صوبہ پورے بجٹ کا صرف 7 فیصد محصولات اکٹھا کرتا ہے. صوبائی مشیر خزانہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 22 مئی 2025 16:22

صوبوں پر آئی ایم ایف کی جانب سے بھی دباﺅ ہے. مزمل اسلم
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ صوبوں پر آئی ایم ایف کی جانب سے بھی دباﺅ ہے مزمل اسلم کی زیرنگرانی پری بجٹ مشاورتی اجلاس ہوا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا مالی لحاظ سے 93 فیصد وفاق پر منحصر ہے، صوبہ پورے بجٹ کا صرف 7 فیصد محصولات اکٹھا کرتا ہے.

(جاری ہے)

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں باقی صوبوں سے کم محصولات جمع ہوتے ہیں، رواں مالی سال کے پی نے ٹیکس و نان ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ پشاور سیف سٹی کے لیے 2 ارب جاری کر دیے گئے ہیں، تاجروں اور صنعتکاروں کے تمام جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، تعلیمی اداروں پر ٹیکس کو فکسڈ کر دیا ہے، جو بہت کم ہے.

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال پراپرٹی انتقال ٹیکس کو 6.5 فیصد سے 3.5 تک کم کیا ہے، کے پی میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس باقی صوبوں سے کم ہے اجلاس کے دوران وزیر ایکسائز نے بتایا کہ پچھلے سال پراپرٹی رینٹل ٹیکس 16 فیصد سے 10 فیصد تک کم کیا ہے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے یونیورسل نمبر پلیٹ اسکیم شروع کی ہے. سیکرٹری ایکسائز نے کہا کہ ہر ہفتے منگل کا دن سیکرٹری ایکسائز کا اوپن ڈے ہوگا جس میں مسائل سنے جائیں گے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ کارخانوں پر 2020 سے پہلے بقایاجات کم کرنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم پر غور کیا جائے گا، تاجروں اور صنعتکاروں کو بہتر سہولیات دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، تاجروں صنعتکاروں کو بےجا تنگ کرنے والے افسران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی.
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات