کیپٹو پاورپلانٹس کودی جانے والی گیس پرلیوی عائد کرنے کا بل منظور

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کمیٹی میں ارکان کی اکثریت نے کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل کے حق میں ووٹ دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 22 مئی 2025 16:26

کیپٹو پاورپلانٹس کودی جانے والی گیس پرلیوی عائد کرنے کا بل منظور
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم نے کیپٹو پاور پلانٹس کو دی جانے والی گیس پر لیوی عائد کرنے کا بل منظور کر لیا چیئرمین کمیٹی سیدمصطفی محمودکی زیر قیادت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا،قائمہ کمیٹی اجلاس میں آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل زیربحث آیا،رکن کمیٹی معین عامر پیرزادہ نے کہا کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیاں جوکمٹمنٹ کریں وہ پوری ہونی چاہیے،کےالیکٹرک کو بھی اجلاس میں بلایا جانا چاہیے،حکومت نے ہمیشہ بہت زیادہ سستی کا مظاہرہ کیا ہے،ہم نے ان بجلی کمپنیوں کو بلا کر بات کیوں نہیں کی،بڑی کمپنیوں کے نمائندے آتے ہیں بات کرکے چلے جاتے ہیں.

(جاری ہے)

  حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس لگانے کی باقاعدہ مہم چلائی تھی جن کمپنیوں میں کیپٹو پاور پلانٹس لگانے کی سکت تھی انہوں نے لگا لیے صرف برآمدات کرنےوالی کمپنیوں کو پاور پلانٹس لگانے کی اجازت تھی،آگے لگ رہا ہے حکومت کیپٹو پاور پلانٹس کو پیسے نہیں دے گی،جنہوں نے اتنے اخراجات کیے انہیں کیسے سبسڈائز کریں گے. وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کیپٹو پاور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز کا نہیں ہوسکتا،کیپٹو تو ایک مختلف کیٹگری ہے اس میں ایس ایم ای کا ہونا تو مشکل ہے رکن کمیٹی گل اصغر خان نے کہا جتنا بل پر شور مچا ہوا ہے اس میں ایسا کچھ نہیں ہے،چیئرمین کمیٹی مصطفی محمود نے کہا میں بھی بل کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل کی حمایت میں ہوں،میں سمجھتا ہوں کہ حکومت اپنے خلاف تو جا نہیں سکتی بعدازاں قائمہ کمیٹی پٹرولیم نے کیپٹو پاور پلانٹس کودی جانے والی گیس پر لیوی عائد کر نے کا بل منظور کرلیا،کمیٹی ارکان کی اکثریت نے بل کے حق میں ووٹ دیا.