Live Updates

دھاندلی زدہ جعلی وزیراعلی سرکاری خرچ پر قوم کے بچوں کو گمراہ کرنے نکلی ہیں

جس ٹبر کا خمیر بزدلی اور بےغیرتی سے اٹھا ہے وہ ہمیشہ کیطرح آج بھی اپنی بےحمیتی کا معاوضہ اقتدار کی صورت میں بٹورنے میں مصروف ہے،سیاسی دیہاڑی داروں کا کڑا محاسبہ عوام خصوصا نوجوان ہی کریں گے، پی ٹی آئی کی حکمران خاندان پر شدید تنقید

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 مئی 2025 19:38

دھاندلی زدہ جعلی وزیراعلی سرکاری خرچ پر قوم کے بچوں کو گمراہ کرنے نکلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) تحریک انصاف نے مریم نواز کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ جعلی وزیراعلی سرکاری خرچ پر قوم کے بچوں کو گمراہ کرنے نکلی ہیں، جس ٹبر کا خمیر بزدلی اور بےغیرتی سے اٹھا ہے وہ ہمیشہ کیطرح آج بھی اپنی بےحمیتی کا معاوضہ اقتدار کی صورت میں بٹورنے میں مصروف ہے،سیاسی دیہاڑی داروں کا کڑا محاسبہ عوام خصوصا نوجوان ہی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جانب سے تحریک انصاف کو بھارت سے زیادہ خطرناک قرار دینے پر پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ مریم نواز کے الزامات پر تحریک انصاف کی جانب سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ جعلی وزیراعلیٰ کے بھاشن غیر معیاری اسٹینڈ اپ کامیڈی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان کیلبری فونٹ سے لے کر قطری خطوط تک پھیلے جھوٹوں کی پوری روداد سے واقف ہیں، بھارتی جارحیت پر جعلی وزیر اعلیٰ اور والد منہ چھپائے چپ چاپ بیٹھے رہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ دھاندلی زدہ جعلی وزیراعلی سرکاری خرچ پر قوم کے بچوں کو گمراہ کرنے نکلی ہیں، تعلیمی اداروں میں تدریسی نظم و ضبط کے پابند بچے وزیراعلیٰ کی اس غیر معیاری "سٹینڈ اپ کامیڈی" کا پوسٹ مارٹم سوشل میڈیا پر کرتے ہیں جو غاصب سرکار کو بہت کھٹکتا ہے، نوجوان کیلبری فونٹ سے لیکر قطری خطوط تک پھیلے جھوٹوں کی پوری روداد سے واقف ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں جعلی وزیراعلی اور اس کا مجرم باپ افواج پاکستان کے جوابی حملے تک بغلوں میں منہ چھپائے چپ چاپ بیٹھے رہے، وہ مودی جو آج پاکستان کی سالمیت و سلامتی پر اپنی ناپاک نگاہیں جمائے بیٹھا ہے وہ جاتی امراء کے ان سیاسی فراڈیوں کا مہمان خاص بنا کر رائے ونڈ مدعو کیا جاتا، جس ٹبر کا خمیر بزدلی اور بےغیرتی سے اٹھا ہے وہ ہمیشہ کیطرح آج بھی اپنی بےحمیتی کا معاوضہ اقتدار کی صورت میں بٹورنے میں مصروف ہے، آئین، قانون اور جمہوریت تباہ کرکے دیہاڑی پر بھرتی کی جانے والی جعلی وزیراعلیٰ سے قوم کا حساب کتاب ابھی باقی ہے، ظلم کی رات اگرچہ ذرا طویل ہی سہی مگر قانون کی حکمرانی کا سویرا جلد طلوع ہوگا اور سیاسی دیہاڑی داروں کا کڑا محاسبہ عوام خصوصا نوجوان ہی کریں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات