Live Updates

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمد کا افغان مہاجر بستی کا دورہ، بچوں کے تحفظ بارے آگاہی فراہم کی

جمعرات 22 مئی 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے اسلام آباد میں واقع افغان مہاجر بستی کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق یہ دورہ یونیسیف پاکستان کے تعاون سے منعقد کیا گیا،جس میں یونیسیف پاکستان کی چیف چائلڈ پروٹیکشن جنیفر ملٹن اور چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ازلان بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران افغان مہاجر بستی میں بچوں کے تحفظ سے متعلق مسائل پر آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سارہ احمد نے کہا کہ وطن واپسی کے دوران بچوں کے اپنے خاندان سے بچھڑنے کے امکانات ہوتے ہیں، جنہیں کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہی دینا نہایت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں اور والدین کو چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد حاصل کی جا سکے۔سارہ احمد نے کہا کہ ان آگاہی سیشنز کے ذریعے بچوں کے اپنے والدین سے بچھڑنے کے خطرات میں نمایاں کمی آئے گی، ہماری اولین ترجیح ہے کہ تمام بچے اپنے والدین کے ساتھ بحفاظت اپنے وطن واپس روانہ ہوں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات