Live Updates

معاون خصوصی رانا احسان افضل خان کا ای ڈی ایف سیکرٹریٹ اور این سی سی کا دورہ

جمعرات 22 مئی 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے جمعرات کو ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) سیکرٹریٹ اور نیشنل کمپلائنس سینٹر (این سی سی) کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کی تجارتی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے تجارت ، ملکی اور بین الاقوامی تعمیل کو بڑھانے میں ان تنظیموں کے اہم کردار کا جائزہ لیا ۔ ای ڈی ایف سیکرٹریٹ کے دورے کے دوران رانا احسان افضل کو تنظیم کے مینڈیٹ ، بنیادی افعال ، آپریشنل دائرہ کار اور انتظامی چیلنجوں کے بارے میں ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات