Live Updates

مودی حکومت آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لئے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہی ہے ،سابق بھارتی وزیر خارجہ

جمعرات 22 مئی 2025 22:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے آپریشن سندورمیں مودی حکومت کی ناکامی پر ہوشربا انکشافات کئے ہیں ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یشونت سنہا نے ایک انٹرویومیں کہاہے کہ مودی حکومت اپنے گودی میڈیا کے ذریعے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہی ہے ۔انہوں نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پاک فضائیہ کی طرف سے تباہ کئے گئے طیاروں کی اصل تعداد چھپاکر قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت آپریشن سندور کو بہار الیکشن اور سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرے گی۔انہوں نے کہاکہ جنگ کے ساتھ ساتھ سفارت کاری اور انٹیلی جنس میں ناکامی پر نریندر مودی، امیت شاہ، جے شنکر اوراجیت دوول کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ یشونت سنہا نے کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی پر سوال کرنے والا آج بھارت میں غدار کہلاتا ہے۔ عوام کو حقائق بتانے کے بجائے مودی سرکار مکمل خاموش ہے۔ مودی نے آل پارٹی اجلاس کو نظر انداز کر کے بہار میں سیاسی بیانات دینے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہاکہ مودی اور بی جے پی پروپیگنڈا اور جھوٹ پر مبنی سیاست کر رہے ہیں۔ مودی نے پہلگام فالس فلیگ کو اپنے مذموم سیاسی مقاصدکیلئے استعمال کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات