Live Updates

کمشنر آفس نے انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشنزکی رپورٹ جاری کردی

جمعرات 22 مئی 2025 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) کمشنر کراچی سیدحسن نقوی کی ہدایت پر ضلع جنوبی اور کیماڑی میں انسداد تجاوزات کے خلاف جاری آپریشنزکی گزشتہ دو دنوں کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر جنرل ہاضم بھنگور نے بتایا کہ دونوں اضلاع میں آپریشنز ڈپٹی کمشنر جنوبی اور کیماڑی کی نگرانی کیا گیا جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن لی لی روڈ ، باتھ آئی لینڈ ، شاہراہ عطر ،عبداللہ شاہ غازی روڈ ، پاکستان چوک آرام باغ، صدر موبائل مارکیٹ ، فرنچ قونصلیٹ باتھ آئی لینڈ ،ریگل چوک ، ایمپریس مارکیٹ ، بھیم پورہ ، مرزا آدم روڈ لیاری اور دیگر مقامات پر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شہر بھر میں جاری رہے گا،تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی کے دوران کار سرکار میں مداخلت کرنیکی سخت دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج بھی کروایا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسٹ اور سینٹرل میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن مستقل بنیادوں پر جاری ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی میںمزید بہتری آئی ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات