ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

جمعرات 22 مئی 2025 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا ،ٹیموں کو اپنے دیے گئے ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ ضلع صحبت پور میں پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے ،بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں پولیو کے خلاف جہاد میں مزید سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اپاہج ہونے سے بچا سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی تقریب کے موقع پر آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ضلع صحبت پور میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ضلعی افسران شروع ہونے والی پولیو مہم کی کڑی مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں گے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ٹیموں کو اپنے دیے گئے اہداف کا حصول یقینی بنانا ہوگا تاکہ ضلع صحبت پور کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں کے محفوظ اور بہتر مستقبل کے لیے ہمیں پولیو کے خلاف اس جہاد میں مزید سنجیدگی اور ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو معذوری سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :