
اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ کے 94 فیصد ہسپتالوں کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہوچکے ہیں ، عالمی ادارہ صحت
جمعہ 23 مئی 2025 10:30
(جاری ہے)
غزہ کی پٹی کے تمام ہسپتالوں میں سے کم از کم 94 فیصد تباہ ہو چکے ہیں ۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق 18 مارچ 2025 کو غزہ میں دوبارہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے طبی سہولیات فراہم کرنے والے مراکز پراسرائیلی فوج کے 28 حملے ریکارڈ کئے ہیں اور اکتوبر 2023 سے اسرائیلی مسلح افواج کی طرف سے کئے جانے والے ایسے حملوں کی تعداد کم از کم 697 تک پہنچ چکی ہے۔
شمالی غزہ سے طبی سہولیات کی فراہمی کے انفراسٹرکچر کا مکمل صفایا کر دیا گیا ہے۔ جنوبی غزہ کے ہسپتال زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں۔ فی الحال غزہ میں تمام ہسپتالوں میں مجموعی طور پر صرف 2000 بستر دستیاب ہیں جو 20 لاکھ سے زائد آبادی جس میں بڑی تعداد میں زخمی بھی شامل ہیں کی موجودہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انتہائی ناکافی ہیں ۔اسرائیلی فوج کی مسلسل کارروائیاں اور فوجی موجودگی مریضوں تک رسائی میں بے حد مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ اس صورت حال میں عملہ زخمیوں اور مریضوں کی دیکھ بھال سے قاصر ہے اور عالمی ادارہ صحت اور اس کے شراکت داروں کو ہسپتالوں تک رسائی حاصل نہیں رہی۔ عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کے پاس حفاظتی اقدامات کے ساتھ امداد کی فراہمی کےلئے ایک واضح، اصولی اور موثر منصوبہ موجود ہے یہ ایک ایسا نظام ہے جس نے ماضی میں کام کیا ہے اور اسے جاری رکھنے کے لیے فعال ہونا چاہیے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
دبئی ایئرپورٹ پر معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گرفتاری
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.