Live Updates

جنرل سید عاصم منیرایک باصلاحیت پیشہ وراورمحب وطن سپہ سالار ہیں، میرعبدالرؤف رند کا فیلڈمارشل کےعہدے کی ترقی پانے پر مبارکباد

جمعہ 23 مئی 2025 12:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے،جمعہ کےروز اپنے جاری کردہ بیان میں میر عبدالروف خان رند نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر ایک باصلاحیت، پیشہ ور اور محب وطن سپہ سالار ہیں جنہوں نے ہمیشہ قومی سلامتی، امن و امان اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ان کی ترقی نہ صرف افواجِ پاکستان بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہےمیر عبدالرؤف رند نے امید ظاہر کی کہ جنرل سید عاصم منیر اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھی اسی جذبے، دانشمندی اور قیادت کی صلاحیتوں کے ساتھ نبھاتے ہوئے ملک و ملت کی خدمت جاری رکھیں گےانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت اتحاد، استحکام اور مضبوط قیادت کی اشد ضرورت ہے اور جنرل سید عاصم منیر کی قیادت ان تمام تقاضوں پر پوری اترتی ہےیہ امر قابلِ ذکر ہے کہ جنرل سید عاصم منیر پاکستان کی تاریخ میں فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان کے بعد دوسرے جنرل ہیں جنہیں یہ اعلیٰ اعزاز حاصل ہوا ہے اور پاکستان آرمی میں فیلڈ مارشل کا عہدہ سب سے بڑا اور باوقار اعزاز ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات