پاک بھارت دیرینہ تنازعات حل ہونے کا امکان پیدا ہوا ہے، امریکا

امریکی شمولیت اور معاونت کے سبب پاکستان اور بھارت کیدرمیان جنگ بندی ہوئی، ترجمان محکمہ خارجہ

جمعہ 23 مئی 2025 13:46

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ یہ بات امید افزا ہے کہ امریکی شمولیت اور معاونت کے سبب پاکستان اور بھارت کیدرمیان جنگ بندی ہوئی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ یہ بات دنیا کے مشاہدیمیں آئی کہ دیرینہ مسائل حل نہیں ہوئے ہیں تاہم دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تنازعات حل ہونے کا امکان پھر سے پیدا ہواہے اوریہ دونوں ملکوں کیلئے موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات امید افزا ہے کہ امریکی شمولیت اور معاونت کے سبب پاکستان اور بھارت کیدرمیان جنگ بندی ہوئی ، اچھی خبر یہ ہے کہ حریف جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔