Live Updates

شاہد لطیف خاں ایڈوائزر،انچارج، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ریجنل آفس،گوجرانوالہ ۔26 مئ ، سیالکوٹ کا دورہ کرینگے

جمعہ 23 مئی 2025 14:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) جناب شاہد لطیف خاں ایڈوائزر(انچارج )، اور اصغر علی اعوان، اسسٹنٹ رجسٹرار وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ریجنل آفس،گوجرانوالہ 26 مئی بروز سوموار کو سیالکوٹ کا دورہ کریں گے اور پاکستان پوسٹ آفس کے دفتر میں چیف پوسٹ ماسٹر کے کمرے میں لوگوں کی مختلف وفاقی محکموں کے خلاف شکایات اور انصاف آپ کی دہلیز پر سنیں گے۔

(جاری ہے)

ان اداروں میں گیپکو، سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس، پاسپورٹ آفس، پاکستان پوسٹ آفس، ایف آئی اے، سٹیٹ لائف انشورنس اور وفاقی حکومت کے دیگر ادارے شامل ہیں تمام شکایت کنندگان مقررہ تاریخ پر حاضر ہو کر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں متعلقہ محکموں کے افسران کو بھی حاضر ہونے کی تاکید کی گئی ہے

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات